مکروہ اوقات میں جنازہ
سوال :۔ تین وقت جو نماز کے لیے مکروہ بتائے جاتے ہیں ان میں نماز پڑھنا ٹھیک نہیں کیا نماز جنازہ بھی منع ہے ،اگر ان اوقات میں کسی نے جنازہ نماز پڑھ لی تو اس کا کیا حکم ہے ؟( اسلم کسباتی )
جواب :- اگر جنازہ پہلے سے تیار موجود ہو تو تاخیر کرکے ان اوقات میں پڑھنا مکروہ ہے اگر جنازہ ان ہی اوقات میں آیاہو تو ممنوع نہیں ہے ۔ ( ردالمحتار علی الدر المختار ، 2/ 34-35)