طلاق طلاق طلاق لکھ کر پرچہ بیوی کو حوالےنہ کرنا
جھگڑا لڑائی کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ایک کاغذ پر یہ الفاظ لکھے" میں محترمہ ( بیوی کانام ) کو تین طلاق دیتا ہوں ۔ طلاق طلاق طلاق آگے دستخظ کردیئے اور یہ پرچہ دور سے لڑکی کودکھاکر اپنے پاس دوبارہ رکھ لیا تو کیا طلاق ہوگئی ہے یا نہیں ؟ ( محمد نواز )
جواب :۔ زبانی طلاق کی طرح تحریری طلاق بھی واقع ہوجاتی ہے۔ لہذا جب کاغذ پر یہ لکھ دیا " میں محترمہ کو تین طلاق دیتا ہوں اوراس پر دستخظ بھی ثبت کردئیے تو تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور نکاح ختم ہوگیا ہے۔