ایسی مسجد میں جمعہ جہاں پنج وقتہ نمازیں باجماعت نہ ہوتی ہوں
سوال: ہمیں دفتر کی مسجد میں نماز جمعہ سے متعلق مسئلہ درپیش ہے، بعض لوگ اس میں جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں، جبکہ بعض اس میں جمعہ ادا نہیں کرتے، جو لوگ اس میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرتے وہ یہ کہتے ہیں کہ چوں کہ آفس کی مسجد میں پانچ وقت باجماعت نماز ادا نہیں کی جاتی اور یہ آبادی سے بھی دور واقع ہے، لہذا اس میں جمعہ ادا نہیں ہوسکتا، براہ کرم اس مسئلہ کا بتادیجئے؟( حماد ، اسلام آباد)
جواب؛ جمعہ کی نماز کی درستگی کے لیے مسجد میں پانچ وقت باجماعت نماز کا ہونا توشرط نہیں ہے البتہ مسجد کا شہر یا فنائے شہر میں ہونا ضروری ہے۔بنابرایں اگر آپ کا دفتر کسی بڑے شہر یا فنائے شہر میں واقع ہے تو دفتر کی مسجدمیں جمعہ کی نمازدرست ہے۔حلبی کبیر (ص؛551، فصل فی صلاۃ الجمعۃ، ط؛ سہیل اکیڈمی