اقامت کس کاحق ہے
سوال: ہماری مسجد میں ایک امام تھے ان کا ایکسیڈنٹ ہوا، اس کے بعد اب وہ امامت تو نہیں کرتے لیکن اقامت دیتے ہیں اور نماز کرسی پر پڑھتے ہیں ، جبکہ ایک مؤذن ہیں جو اذان دیتے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں اقامت بھی کہتے ہیں، ہم نے یہ سنا ہے کہ اقامت وہی شخص دے جو جماعت کراسکتا ہو، کیا مذکورہ امام کا یہ عمل درست ہے؟(کامران جاوید)
جواب: ۔جو شخص اذان دے اقامت کہنا بھی اسی کا حق ہے مگر اس کی اجازت سے کوئی دوسرابھی کہہ سکتا ہے۔ نیز اقامت کہنے والے شخص کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ جماعت بھی کراسکتا ہوبلکہ اقامت کے لیے صرف اقامت کی اہلیت کافی ہے۔ لہذا مذکورہ امام کا فعل درست ہے۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 395)