منگیتر کو طلاق دینا



سوال :۔ میری منگنی ہوئی ہے ابھی  شادی نہیں ہوئی ، میں مثلاسگریٹ نوشی کرتا تھا۔ میں نے دل میں ارادہ کیا کہ  سگریٹ نہیں پیوں گا،اس کے بعدایک دن میں نے پی لی،اس کے بعد میں نے پریشانی میں  تین طلاق اٹھائے کہ اگر آئندہ میں نے سگریٹ پی تو میری منگیترمجھ پر  تین طلاق  لیکن اس کے بعدبھی ایک مرتبہ میں نے سگریٹ پی لی۔اب میں  اس حوالہ سے پریشان ہوں کہ میری منگیتر کو طلاق ہوگئی یا نہیں ؟( ادریس خان بلوچستان )
 
جواب :۔طلاق تو نہیں ہوئی مگرسگریٹ نوشی چھوڑنےکا جو طریقہ آپ نے  اختیارکیا ہے وہ مناسب نہیں ۔