بے پردہ عورت پر نگاہ پڑجائے
سوال :۔ آج کل بے پردگی کا دور دورہ ہے، نیک آدمی کے لیے تقوی ٰ والی زندگی گزارنا خاصا مشکل کام ہے ،ایسی صورت حال میں بن سنور کر پھرنے والی عورتوں پر نگاہ پڑنے سے گناہ کس پر ہوگا؟ اتنا نظریں نیچی کرنا کہ بالکل کسی پر نہ پڑے ناممکن معلوم ہوتا ہے، خاص طور پر مارکیٹ کے کام والوں کے لیے ( زین کراچی )
جواب :۔جوعورتیں زمانہ جاہلیت کی طرح بن سنور کر بے پردہ نکلتی ہیں وہ گناہ گار ہیں اور جو لوگ قصدوارادے سے ان پر نگاہ ڈالتے ہیں وہ بھی گناہ گارہوتے ہیں البتہ غیر ارادی طورپر نگاہ پڑجائے اورفوراہٹالی جائے تو گناہ نہ ہوگا ۔مارکیٹ کے ماحول میں نگاہوں کی حفاظت مشکل ضرور ہے مگرناممکن نہیں ہے۔ (سورۃ الاحزاب : 33۔ مشکوۃ المصابیح، باب النظر الی المخطوبۃ : 269)