صرف ٹشووغیرہ سے استنجاءکرنا



سوال:۔اگر سفر میں ہوں اورپیشاب کرنے کے بعد صرف ٹشو یا پتھر وغیرہ استعمال کرلیں اورپانی ہمارے پاس نہ ہو تووضوکرنے کے بعد ہماری نماز درست ہے یا نہیں؟اکبر علی
 
جواب:۔ٹشوسے استنجاء خشک کرنے کے بعد پانی کااستعمال افضل ضرور ہے لیکن ضروری نہیں اس لیے صرف ڈھیلا یا پتھر یا ٹشو سے استنجاء کرنے کے بعد نماز درست ہے۔