خواتین کا سرکے بال کاٹنا



سوال:۔ کیا خواتین سر کے بال کاٹ سکتی ہیں  کندھے تک، بالوں کی حفاظت کے لیے؟ (سید شجاع الدین، کراچی)
 
جواب:۔ سوائے حج وعمرے کے عورتوں کے لیے سرکے بال کاٹنا ممنوع ہے۔بالوں کی حفاظت کے لیے کوئی دوسری جائز  تدبیر اختیار کی جاسکتی ہے۔البحر الرائق (8 / 233)