عمرے کے لیے اگرمحرم کے خرچ کابندوبست نہ ہو



سوال:۔  میرا کوئی بھائی نہیں ہے، نہ ماموں ہے ، نہ ہی والد اور نہ ہی انکل ہے، میرا ایک بیٹا ہے جو نابالغ ہے، اور میں عمرہ کرنا چاہتی ہوں ،  میرے شوہر معاشی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ ہم دونوں عمرہ ادا کرنے  جاسکیں ، تو اس صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ (روبینہ کبیر ، اسلام آباد)
 
جواب:۔عبادت کے انتظارمیں جو وقت گزرتا ہے وہ بھی عبادت میں شمارہوتا ہے ،دعااورانتظارکیجیے اورجب وسائل میسر ہوجائیں توپھر عمرے کی  سعادت حاصل کیجیے۔بغیر محرم یا شوہر کے جاناحدیث شریف کی روسے گناہ ہے اورگناہ کی حالت میں اس کے دربارمیں حاضری مناسب نہیں۔