عورت کادعوی کہ اس نے زوجین کودودھ پلایاہے
سوال:۔اگر ایک شخص کی شادی ہوجائے اوراولاد بھی ہوجائے اوراس کے بعد ایک عورت کہے کہ بچپن میں نے دونوں میاں بیوی کو دودھ پلایا تھا تو اسلام میں اس کی کیاحیثیت ہے۔کیا یہ رشتہ ناجائز ہے اورنکاح ختم ہوگیا ہے۔اگر رشتہ ناجائز ٹھہرتا ہے تو سوال یہ ہے کہ وہ عورت اتناعرصہ کوئی خامو ش رہی اوراب جب کہ اولادبھی ہوگئی ہے ،ان دونوں میاں بیوی کا الگ ہونا کتنے مشکلات کا باعث ہے۔؟ضیاء الدین،یوکے
جواب:۔رضاعت کے ثبوت کے لیے دومردوں یا ایک مرد اوردوعورتوں کی شہادت درکار ہوتی ہے۔تنہاایک عورت کا صر ف اس قدرکہہ دینا کہ میں نے دونوں کو دودھ پلایا تھارضاعت کے ثبوت کے لیے کافی نہیں ہے ۔تاہم اگر شوہر اس عورت کی تصدیق کردے تو پھر دونوں میاں بیوی پر واجب ہوگا کہ وہ علیحدگی اختیارکرلیں ۔