غلط بیانی سے کیا ہوانکاح
سوال:۔میری بیٹی نے ایک لڑکے سے نکاح کیا ۔ہمین نکاح کے بعدمعلوم ہوا۔تحقیق کرنے پر معلوم ہواکہ لڑکابہروپیا ہے اوروہ کردارمیں،تعلیم میں،مال میں ،خاندانی حسب ونسب میں،کسی بھی طرح لڑکی کے برابر نہیں ہے۔اب بتائیں کہ یہ نکاح ہوا یا نہیں اوراس کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔سہیل احمد
جواب :۔اگرلڑکا غلط بیانی کرکے اپنے آپ کو لڑکی کاکفو(ہم پلہ) ظاہر کرے اورپھر اس کا غیر کفو ہونا ظاہر ہوجائےتو لڑکی اور اس کے ولی دونوں کو نکاح کے فسخ کا حق ہوتا ہے اوروہ عدالت کےذریعے اس نکاح کو ختم کرسکتے ہیں۔