منگنی کے توڑنےپرہرجانہ کی وصولی



سوال:۔اگر منگنی توڑ دی جائے اوراس سے دوسرے فریق کو نقصان ہوجائے تو اس کاکیا حکم ہے۔؟
 
جواب:۔کسی معقول یا غیر معقول عذر کی وجہ سے اگر منگنی ختم کردی  جائے اوراس سےفریق مقابل کو کوئی نقصان ہوجائے مثلالڑکے نے لڑکی کی خواہش پر کوئی مکان تعمیر کیا ہو یا لڑکی نے لڑکے کے کہنے پر جہیز کا سامان تیا ر کیا ہو یا کسی فریق نے ملازمت چھوڑدی ہو تو جس  فریق کونقصان ہواہو اسے دوسرے سے حرجانہ کی وصولی کا حق نہ ہوگا۔