باپ کابچوں کی کفالت سے دست بردارہونا
سوال :۔اگر میاں بیوی اس شرط پر خلع کرلیں کہ بچے ماں کے پاس رہیں گے تواس کی کیا حیثیت ہے۔جائز ہے یا نہیں ؟عدیل احمد
جواب :۔ماں کو سات سال کی عمر تک لڑکے کی پرورش کا اورنوسال کی عمر ہونے تک لڑکی کی پرورش کا حق رہتا ہے ،اس لیے اس مدت تک تو ماں بچوں کو رکھ سکتی ہے لیکن اس مدت کے بعد باپ کو بچوں کی کفالت کاحق ہے ۔اگر باپ معاہدے کے تحت اس حق سے دست بردار ہوتا ہے تو شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی ہے کیونکہ کفالت محض اس کاحق نہیں ہے بلکہ ذمہ داری بھی ہے اوراس ذمہ داری سے پہلو تہی کی وجہ سے بچوں کے حقوق پر زد پڑتی ہے اس لیے ایسی شرط باطل اورکالعدم ہے اورمدت پرورش کے بعد بچے باپ کی کفالت میں آئیں گے اوراگر باپ انکارکرے تو اسے قانون کے زورپرکفالت پر مجبور کیا جائےگا۔