علاج کی غرض سے عورت کاسرمنڈوانا



سوال :- ایک عورت  مرض میں مبتلاہے ، کافی علاج کراچکی ہے مگر سب بے سود۔ ایک ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے  کہ ایک دوا  اس کے سر پر لگانی ہوگی اس کے لیے اس کا سر مونڈنا پڑے گا ۔کیاشرعا اس کی اجازت ہے؟ ( عمران پشاور ) 
 
جواب :- جب بالوں کو مونڈے بغیر کوئی علاج مفید ثابت نہیں ہورہا اور ماہر طبیب کی رائے ہے کہ بال مونڈے جائیں تواس مجبوری  کی وجہ سے بال مونڈنے کی اجازت ہوگی ۔( خلاصۃ الفتاویٰ: 377)