اپنی مطلقہ کی بیٹی سے نکاح کرنا
سوال :۔ایک آدمی نے مطلقہ عورت سے شادی کی ، اس کے پہلے شوہر سے ایک بیٹی تھی، بعد ازاں اس کو اس کے دوسرے شوہر نے بھی طلاق دے دی تو کیا اب یہ شخص اس کی بیٹی جو پہلے شوہر سے ہے ، نکاح کرسکتا ہے؟(ایس ، بی، کوئٹہ)
جواب:۔ اگر اس شخص نے اس عورت کو ازدواجی تعلق قائم کرنے کے بعد طلاق دی تھی تو اس کی بیٹی سے جو پہلے شوہر سے ہے، نکاح نہیں کرسکتا۔ اگرازدواجی تعلق قائم نہیں ہواتھا تو پھر اس کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے۔سورہ نساء:23