انبیاء کرام کی زندگی پربنی فلم دیکھنا
سوال :۔میرےایک دوست نے مجھے انبیاء پر بنی فلم دیکھنے کا مشورہ دیا ہے، کیا نبیوں پر بنی فلم دیکھنا جائز ہے؟ (زینب)
جواب: ۔انتہائی شدید گناہ اور سخت حرام ہے۔ انبیاء کرام کی تعلیمات کامطالعہ کریں اور ان کی سیرت کو اپنانے کی کوشش کریں مگردوست کے مشورے پر ہرگز عمل نہ کریں۔فتاوی شامی(1/647، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، ط؛سعید)