صبر وشکرکی فضیلت
سوال:۔ میری بڑی بہن کے سسرال والوں بہت برے ہیں، آپ یقین کریں بیس سال سے میری بہن ان کی خدمت کررہی ہے، اپنے چھوٹے دیوروں کو اپنے بچے سمجھ کر پالا پوسا، آج وہی دیور بھی بہن پر ظلم کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، میری بہن کے نصیب میں کبھی خوشی نہیں آئی، کبھی اس نے ناشکری کی اور نہ ہی اللہ تعالی سے شکوہ کیا، بہت عبادت گزار بہن ہے، پتہ نہیں شادی کے بعد اس کو ہمیشہ دکھ ملے ہیں، آپ کوئی وظیفہ یا عمل بتادیں۔ (پروین شاکر)
جواب:۔ اللہ تعالی اپنے صابر وشاکربندوں کے ساتھ ہوتے ہیں ۔بہن کو بتائیں کہ وہ ہر نماز کے بعد کے " لاالٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین" اور سورۂ یاسین کے ابتدائی پانچ آیتیں "فھم غافلون" تک پڑھ کر دل پر دم کرلیا کریں ۔