کھانے پینے کی اشیاء پر مقدس نام لکھے ہوں



سوال:۔ کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی کمپنیاں اپنا  نام اور ایڈریس ریپر پر  چھاپتی  ہیں،  اکثر نام مقدس ہوتے ہیں یعنی پیغمبر یا  صحابہ کرام وغیرہ کے   نام ہوتے ہیں، اور ہم انہیں کچرے کے ڈبے  کی نظر کردیتے ہیں، کیا   اسے پھینکناجائز ہے؟(نبیل احمد)
 
 جواب:  ریپرز کے جس حصے پر مقدس نام  وغیرہ ہو  اسے کاٹ کر باقی  ریپر پھینک دیں، اور اس مخصوص  حصہ کو مقدس اوراق کے ڈبےمیں ڈال دیں، یا  پانی  میں بہا دیں، یا  خاک تلے دفنا دیں۔ رد المحتار (1 / 177)