دروان نماز دونوں ہاتھوں سے قمیص درست کرنا
سوال:۔نماز میں رکوع کے بعد جب کھڑے ہوتے ہیں اپنی قمیص کو دائیں طرف سے اور بائیں طرف دونوں ہاتھوں سے ٹھیک کرتے ہیں ، ہر رکعت میں کیا ایسا کرنے سے نماز مکروہ ہوجاتی ہے؟(ضیاء احمد)
جواب: رکوع یاسجدےیا قعدے سے کھڑے ہونے کے بعد دونوں ہاتھوں سے کپڑا درست کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے،اس کی عادت بنالینامکروہ ہے تاہم اگر دونوں ہاتھوں سے معمولی حرکت سے کپڑادرست کرلیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔شامی :۱؍۶۲۴