ریل میں بلاٹکٹ سفر



سوال :۔ ہم چند دوست ایک مرتبہ اپنے ایک   دوست کو چھوڑنے اسٹیشن  گئے ۔اسٹیشن پر پہنچ کر ہم نے سوچا کہ ہم حیدرآباد  تک ساتھ چلتے ہیں اورراستے میں ٹکٹ بنوالیں گے،مگر ہم نے ٹکٹ نہیں بنوایا۔اب کیا جائے ،سنا ہے کہ ٹکٹ لے کر پھاڑدیں اورسفرنہ کریں تو پیسےریلوے میں جمع ہو جائیں گے ۔اس طرح کرنا کافی ہوگا ؟ ( رقیم خان) 
 
جواب :۔اپنے گناہ پر استغفار کریں  اوراتنی رقم ریل کے محکمے میں جمع کرادیں ۔جو تدبیر آپ نے سنی ہے وہ درست ہے لیکن ٹکٹ خریدنے سے اگرآپ کی نشست محفوظ ہوجائے اورپھروہ  خالی سفر کرے اورمحکمے والے بھی کسی دوسرے مسافر کووہ نشست نہ دیں تو پیسے جمع کرانے کا مقصد حاصل نہ ہوگا۔