سجدہ میں زمین پر اعضاءرکھنے کی ترتیب
سوال :- میری کنفیوژن دور فرمادیں کہ نماز میں سجدہ میں جاتے ہوئے زمین پر پہلے ناک رکھنی ہے یا پیشانی۔ میں پہلے ناک پھر پیشانی رکھتی ہوں میری دوست ہمیشہ پہلے پیشانی پھرناک رکھتی ہیں۔ ؟ ( حناء رفیق لاہور)
جواب :- آپ کا عمل زیادہ درست ہے۔قاعدہ یہ ہے کہ سجدہ میں جاتے وقت جو اعضاء زمین کے زیادہ قریب ہیں ان کو پہلے زمین پررکھنا چاہیے، اس لحاظ سے پہلے ناک اورپھر پیشانی رکھنی چاہیے۔سجدہ سے اٹھتے وقت اس کابرعکس کرنا چاہیے یعنی جو عضو پہلے رکھا تھا اس کو آخر میں اٹھانا چاہیے یعنی پہلے پیشانی پھر ناک پھرہاتھ اورپھر گھٹنے۔ (شرح العنایہ علی ہامش فتح القدیر 1/303 )