بیوی کی غیر موجودگی میں طلاق



سوال :۔میرے دوست  نے اپنی بیوی کو اسٹامپ  پیپر پر  لکھ کر طلاق دی، جس میں اس نے اپنی بیوی  اور اس کے والد کا نام بھی ذکر کیا تھا،  دستخط کرتے وقت اس نے پہلے تین مرتبہ یہ کہا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں ، پھر اس پر دستخط کردیے، اور یہ بیوی کے سامنے نہیں کیا  بلکہ اس کی عدم موجودگی میں  کیا،  وکیل نے کہا کہ طلاق نامہ کی رو سے قانونا طلاق ہوگئی ہے،  لیکن شرعی حکم کیا ہے یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں؟(محمد اشفاق باجوا)
 
جواب: ۔شریعت کی رو سے بھی تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں ۔طلاق کے وقوع کے لیے  بیوی کی موجودگی  ضروری نہیں ہے۔اب حکم یہ ہے کہ نکاح ختم ہوگیا ہے ، بیوی اپنے شوہر پر حرام ہوچکی ہے ، اب نہ  رجوع  ہوسکتا ہے اورنہ ہی تجدید نکاح درست ہے۔بدائع الصنائع (3/187، فصل في حكم الطلاق البائن، کتاب الطلاق، ط؛ سعید)