خطبہ جمعہ کے وقت سنتیں پڑھنا



سوال :۔  ہم جب جمعہ پڑھنے کے لیے مسجد جاتے ہیں ،  خطیب صاحب  اپنا اردو والا  خطبہ دے کر وقفہ کرتے ہیں ، ہم اس دوران  چار سنتیں پڑھتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ   ہم وہ سنتیں پڑھ رہے ہوں اورابھی ایک ، دو رکعت باقی ہو  اور آذان شروع ہوجائے ،وہ اذان  جوعربی  خطبہ سے پہلے دی جاتی ہے تو ہمیں   نماز چھوڑ دینی چاہیے یا نہیں؟(محمد ثاقب)
 
جواب:۔ جب امام عربی خطبہ دینے کے لیے  منبر پر چڑھنے کے لیے کھڑا ہوتو  اس وقت سے جمعہ کی نماز ختم ہونے تک ہر قسم کے نوافل اور سنتیں پڑھنا  مکروہ تحریمی ہے،  البتہ سنتیں اگر  امام کے  کھڑے  ہونے سےپہلے شروع کی تھیں یا نفل نماز کی تیسری رکعت شروع کردی ہے تو اسے جلدی سے مکمل کرلینا چاہیے۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 158)