نفلی عبادت اور سنتوں میں نیت کا طریقہ



سوال :- نفلی عبادت کا نیت کا کیا طریقہ ہے ؟ مثلاً جو نفل ہم نماز ِظہر ، مغرب ، عشاء میں پڑھتے ہیں ان نوافل کی نیت میں نماز کا ذکر کرنا ہوگا  یا کہ نہیں؟ یعنی نیت 2 رکعت نماز نفل ( وقت نماز مغرب ، عشاء ، ظہر ) جیسا بھی ہو ذکر کرنا ہوگا  یا نہیں ؟ اسی طرح سنتوں میں نیت کا کیا  طریقہ   ہے  یعنی 4  سنت غیر مؤکدہ  نماز عصر میں ہیں اور 4 رکعت سنت غیر مؤکدہ نماز عشاء میں ، کیا جب غیر مؤکدہ سنتوں کی نیت  کریں گے تو وقت ِنمازعصر یا نماز ِعشاء نیت میں کہنا درست ہے یا نہیں ؟ مفصل جواب عنایت فرمائیں ۔( ایم ایس چوہدری ، سیالکوٹ)
 
جواب :- نفلی نمازوں اورسنتوں میں خواہ مؤکدہ ہوں یا غیر مؤکدہ  ،صرف نماز کی نیت کرلینا کافی   ہے  تعیین ضروری نہیں البتہ اگر دل کی تسلی کے لیے تعیین کرنا چاہیں  تو اس کی بھی  جازت ہے ۔( الجوہرۃالنیرۃ : 1/47 ، البحرالرائق، کتاب الصلوٰۃ ، باب شروط الصلوٰۃ :3/9