عورت کا گھر میں سر ننگا کرنا



سوال :- کیا عورت اپنے گھر میں جب کوئی  نہ ہو تو  ننگا سر کرسکتی ہے یانہیں؟ میری دادی اماں مجھے اکثر اس پر ڈانٹتی رہتی ہیں  ۔( رضیہ )
 
جواب :- عورت اگر تنہائی میں ہو یا کوئی نامحرم نہ ہو تو سر ننگاکرنے میں  کوئی گناہ نہیں۔ دادی اماں تربیت اورعادت ڈالنے کی غرض سے تنبیہ کرتی ہوں گی ،اس پر خفا  نہ  ہونا چاہیے۔( الفتاوی ٰ الہندیہ : کتاب الکراہیۃ ، الباب التاسع : 5/333)