کیا جی پی فنڈ سود ہے ؟
سوال:۔میں سرکاری ملازم ہوں ۔ہر ماہ میری تنخواہ میں سے کچھ رقم جی پی فنڈز میں کٹوتی ہوتی ہے۔یہ ہماری مرضی سے نہیں ہوتی،اگر ہم چاہیں بھی تو یہ کٹوتی روک نہیں سکتے۔پھر آخر میں جی پی فنڈز کٹوتی کے مد میں انٹرسٹ دیا جاتا ہے۔یہ ہر سال مختلف فی صد کے حساب سے دیا جاتا ہے۔سرکاری ملازم کو ایک اختیار بھی دیا جاتا ہے کہ اگر ملازم تحریری طور پر لکھ دے کہ مجھے یہ انٹرسٹ نہیں چاہیے تو اسے نہیں دیا جاتا ۔میں نے چند علمائے کرام سے اس مسئلے کے بارے میں معلوم کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سرکاری ملازم کے لیے یہ جی پی فنڈز حلال ہے ۔آپ اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔(سید ریحان الدین،حیدرآباد)
جواب:۔ علماء کا مشورہ درست ہے، جی پی فنڈ حلال ہے ۔