بداخلاق شخص کی ماتحتی میں ملازمت



سوال :-السلام علیکم! حضرت میں ایک یونیورسٹی کی لائبریری میں کام کرتا ہوں ہماری لائبریری انچارج ایک عورت ہےجس کے اخلاق بہت برے ہیں، اور بہت متکبر انسان ہے ۔ ہم سب کو بغیر کسی وجہ سے تنگ کرتی ہے اسی وجہ سے کوئی آدمی وہاں کام نہیں کرسکتا، بہت سے آدمی بھاگ گئے ہیں ۔میں مجبور ہوں اس لیے وہاں کام کررہا ہوں مگر ہر وقت بہت پریشان رہتا ہوں کیا کروں حضرت آپ سے درخواست ہے کہ آپ کوئی حل بتائیں ۔( عثمان خان راولپنڈی)
 
جواب :-  آپ حسب مقدورصبر کریں تو اجروفضیلت کے مستحق  ہوں گے،اگرنرمی سے ان کو سمجھاناممکن ہو تو انہیں سمجھائیں،اگر اس کی ایذاء سے بچنے کےلیے  افسران بالا سے بات  کریں تو آپ کو اس کی بھی اجازت ہے ، اگر ان سب امور کے باوجود مسئلہ حل نہ ہواور صبر بھی نہ ہوسکے اورمزید اس پریشانی کا تحمل ممکن نہ ہوتوساتھ ساتھ  اپنے لیے اور جائز روزگار تلاش کریں،  اس اثناء میں اللہ تعالی ٰ سے دعا کرتے رہیں  وہ حالات کا درست کرنے والا اور دلوں کا پھیرنے والا ہے ۔