سبزی پر پانی ڈال کر فروخت کرنا
سوال :-میرا کام سبزی فروشی کا ہے ہم سبزی پر پانی ڈالتے ہیں اور بعض سبزیوں پر پانی ڈالنے سے صرف تازگی ہی نہیں آتی بلکہ پانی پیتی ہیں جس سے ان کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے تو پانی ڈالنا جائز ہے یا نہیں ؟( عمر سیالکوٹ)
جواب :- سبزی کو تازہ رکھنے اورخراب ہونے سے بچانے کے لیے جس قدرناگزیر ہو،اتناپانی ڈالنے میں حرج نہیں، تاہم وزن بڑھانے کی غرض سے سبزی پر پانی ڈالنا جائز نہیں۔ (سنن الترمذی ، کتاب البیوع، باب ما جاء في كراهیۃ الغش في البيوع :1/245)