گناہ کو گناہ نہ ماننا



سوال :۔اگر کوئی کسی گناہ کو گناہ نہ مانے یا بعد میں تو مان لے ، پہلے کہہ دے کہ  یہ گناہ نہیں تھا، تو کیا نکاح ٹوٹ گیا، ؟ جب کہ اصل میں وہ کام گناہ ہو۔ امیمہ کاکڑ
 
جواب:۔گناہ گناہ میں فرق ہے۔اگر گناہ ایسا ہو کہ اس کی حرمت لعینہ ہو اور اس کا گناہ ہونا قطعی دلیل سے ثابت ہو اورکوئی اسے حلال سمجھے تو وہ کافر ہوجاتا ہے اوراگر گناہ کا حرام ہونا بذات خود نہ ہو یا بذات خود ہو  لیکن کوئی اسے حلال نہ سمجھے یا حلال سمجھے لیکن اس کا گناہ ہوناقطعی دلیل سے  ثابت نہ ہوتوایسا شخص کافر نہیں ہوتا اورنکاح نہیں ٹوٹتا۔(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 292)