جی پی فنڈ کا حکم
سوال :۔جناب میں بغرض ملازمت یہاں بحرین میں ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہوں اور ایگریمنٹ کے وقت انہوں نے ہم سے معاہدہ کیا تھا کہ آپ کی تنخواہ میں سے ہر ماہ ساڑھے سات پرسنٹ کاٹا کریں گے اور جب ہم یہاں سے ملازمت ختم کریں گے تو وہ ساڑھے سات پرسنٹ یہ اور آٹھ پرسنٹ اپنی طرف سے ڈال کر ٹوٹل 15فیصد ہماری تنخواہ کا ہمیں گریجویٹی کی مد میں دیں گے۔ اس بارے میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سود ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ہمیں اس بارے میں بتائیں اور اگر یہ سود ہے تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے اللہ تعالٰی آپ کو اس کا اجردے، آمین ۔ والسلام ٹی جے
جواب:۔جو رقم آپ کی تنخواہ سے ادارے نے کاٹی ہے اورجو خود شامل کی ہے ،دونوں آپ کےلیے جائز ہیں،اسے سود کہنا درست نہیں۔