بیوی کو بہن کہنا



کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین بیچ اس مسئلہ کے  کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کے  بارے میں کہا  کہ یہ آج سے میری بہن ہے، میں نے اس کو طلاق دی، مذکورہ بات کو قرآن وسنت کی روشنی میں واضح فرمادیں کہ یہ کون سی طلاق ہے؟؟
مولانا امداداللہ، بہاول نگر
 
جواب:۔بہت سے علاقوں اور برادریوں میں بہن کے لفظ سےطلاق دینے کا رواج ہے ،اس لیے بیوی کو بہن کہنے سے ایک طلاق بائن واقع ہوئی  اورطلاق کے لفظ سے دوسری طلاق  بائن ہوئی کیونکہ بائن کے ساتھ رجعی طلاق بھی بائن بن جاتی ہے لہذا دو بائن طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اورنکاح ختم ہوگیا ہے۔