مرغیوں کی خون سے بنی خوراک کا حکم
سوال:۔مرغیوں کے لیے جو خوراک بنتی ہے اس میں خون بھی استعمال ہوتا ہے کیا ایسی خوراک مرغیوں کو کھلائی جاسکتی ہے۔؟
جواب۔بہتا ہواخون حرام اورناپاک ہے اوراس کی خریدوفروخت اورحاصل ہونے والانفع بھی حرام ہے اورخون کو مرغی یا کسی جانور کے خوراک میں ملانے کاعمل بھی ناجائز ہے تاہم ایسی خوراک جس میں خون غالب نہ ہو بلکہ مغلوب ہو،جانور کو کھلانے کی اجازت ہے۔