الیکٹرونک اشیاء کی خریدو فروخت



سوال :- آج کل الیکٹرونک میڈیا کا دور ہے  جس میں ٹیلی وژن ،ڈش پروجیکٹر ، وی سی آر  وغیرہ دیگر اشیاء  کا کاروبارلوگ کرتے ہیں ،یہ کاروبار جائز ہے یا نہیں ؟ اسی طرح مستری کے لیے ان اشیاء کی بنوائی کی اجرت لینا جائز ہے یا نہیں ؟ (محمد صدیق چمن )
 
جواب :- جن الیکٹرونک اشیاء کا استعمال جائز اورناجائز دونوں طرح ہوتا ہے،ان کی خریدوفروخت  اورمرمت جائز ہے,اگر کوئی ایسی اشیاء کا غلط استعمال کرتا ہے تو وہ اس کی بدذوقی ہے۔جو اشیاء خود ناجائز ہیں یاجو خود جائزہیں مگر ان کا استعمال صرف ناجائز کاموں میں ہوتا ہے ،ان  کی خریدوفروخت اور مرمت کی اجرت بھی ناجائز ہے۔