ڈیوٹی کے بغیر تنخواہ لینا
سوال :- اگر کوئی ملازم ڈیوٹی نہیں کرتا تو اس کا تنخواہ لینا کیسا ہے ؟ محکمہ بھی اسے تنگ نہیں کرتا بلکہ محکمہ اگر مفلوج ہے یعنی کام وغیرہ نہیں لیکن تعیناتی کی جگہ معلوم ہے کہ اگر انسان وہاں موجود ہو تو کچھ نہ کچھ کام ہو تو ایسے ملازم کا تنخواہ لینا اور پنشن لینا کیساہے ؟( شہاب الدین ناصر ژوب )
جواب :- ملازم کو پورا وقت ڈیوٹی پرحاضررہنا چاہیے،اگر طے شدہ وقت دینے میں کمی کرے گا ،تنخواہ کا اتنا ہی حصہ ناجائز ہوگا۔