بیڈ روم میں طغرے لگانا



سوال :-  میرے بیڈ روم میں  چند طغرے لگے ہوئے ہیں، جن میں لوح قرآنی، درود ابراہیمی   وغیرہ کندہ کیا ہوا ہے۔خوبصورت فریم میں مزین کرکے  ان کو آویزاں کیا ہے۔ چند دن  پہلےایک صاحب آئے انہوں نے کہا کہ یہ کمروں میں نہ لگائیں کیونکہ اس سے بےادبی ہوتی ہے، شرعا کیا حکم ہے ؟ ( جمشید عالم )

جواب :- کمرے میں اس طرح سے طغرے لگا نا کہ وہ اونچائی  پرہوں اورپاؤں کی سیدھ میں نہ آتے ہوں ،کوئی حرج نہیں، اس سےبےادبی لازم نہیں آتی ۔(ردالمحتار علی الدر: 1/655، الفتاویٰ الہندیہ 5/322)