ناجائز پروگرام اوراشتہارات



سوال:۔محترم ڈاکٹرصاحب !میراسوال ایسے پروگراموں اور اشتہارات کے متعلق ہے  جو ہماری تہذیب کی نمائندگی نہیں کرتے اورجن سے نئی نسل گمراہ ہوتی ہے اوران کے جذبات بھڑکائے جاتے ہیں،کیا ایسےپروگرام واشتہارات جائز ہیں۔ندیم اکرم ،اسلام آباد

جواب ۔ایسے پروگرام اوراشتہارات ممنوع اورناجائز ہیں جو بے راہ روی پر اکساتے ہوں یا شرافت کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہوں، یاہماری قومی،تہذیبی یا مذہبی اقدار کے خلاف ہوں یاآئین میں دی ہوئی پالیسیوں  کے خلاف ہوں، یا جن  سے اخلاقی قدریں پامال ہونے کا اندیشہ ہو، یا جن کے ذریعے گھر، خاندان اور عائلی زندگی کا تقدس مجروح ہوتا ہو، یا جن میں حرام کاری کی ترغیب ہویا جن سےشہوت پرستانہ خیالات   پروان چڑھتے ہوں اورغیر اسلامی اقدار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہو۔