توجہ الی اللہ اوررضا بالقضا
سوال:۔میں چاہتا ہوں کہ میری توجہ ہر وقت اللہ تعالی کی طرف رہے اورکوئی مصیبت یا غم آئے تو مجھے اس سے تکلیف نہ ہو تاکہ مجھے رضابالقضا بھی ساتھ حاصل ہوجائے،اس کاکیا طریقہ ہے۔؟انجم رشید،اٹک
جواب:۔انسان جان بوجھ کر اپنا ذہن اللہ تعالی کی طرف حاضر رکھے تو رفتہ رفتہ اسے توجہ الی اللہ کی حقیقت حاصل ہوجاتی ہے۔رضابالقضا کی حقیقت یہ ہے کہ انسان کو اللہ تعالی کے فیصلوں پر اعتراض نہ ہو،یہ چونکہ انسان کے اختیار میں ہے اس لیے اسے حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔رہا غم یا مصیبت کی وجہ سے تکلیف کا محسوس کرنا تو وہ طبعی چیز ہے اور غیر اختیاری ہے ،اس لیے انسان اس کا مکلف نہیں ہے ۔