وسوسوں کا شکار مریض کیا کرے



سوال :- میرا مسئلہ یہ ہے کہ   میں پچھلے پانچ سال سے کفر اور شرک میں مبتلا ہوگئی ہوں ، اور اب ٹھیک ہی نہیں ہورہی ہوں ،  کچھ بھی کرلوں مگر وہی حالت خراب رہتی ہے،میر اایمان ختم ہوگیا ہے، ہر بات پر میری زبان پر گالی آتی ہے  ، اندر سے نرمی  بھی بالکل ختم ہوگئی ہے ۔پلیز میرے لیے کچھ کریں میرا بالکل بھی نماز پڑھنے کو دل نہیں کرتا ، کبھی قرآن پڑھنے کو دل کرتا ہے تو قرآن پڑھتی ہوں اس میں رونا بھی آتا ہے براہ کرم مجھے بتائیں میں کیا کروں میں کہیں جا نہیں سکتی آپ سے اس مسئلہ کا حل چاہتی ہوں ۔( شمائلہ )
 
جواب :- وسوسوں کا علاج یہ ہے کہ ان کی طرف دھیان ہی نہ دیا جائے۔اگر کبھی وسوسہ آئے تولاحول پڑھ کر اپنا دھیان بدل دیا کریں۔کفر اورشرک کے متعلق سوچنا بند کردیں اور  نماز وغیرہ اعمال کی طرف اگر طبیعت آمادہ نہ بھی  ہو تو طبیعت پر جبر کرکے اعمال کرلیا کریں۔