جماعت کی نیت سے نکلے اورجماعت نہ ملے
سوال :- میں جماعت کے ارادے سے نکلا لیکن جب میں مسجد پہنچا تو امام صاحب سلام پھیر رہے تھے تو کیا مجھے ستائیس گنا نمازوں کا ثواب ملا ہوگا یا نہیں ، جبکہ میں نےنمازکے بعداپنی نماز اکیلے پڑھ لی ۔ ( عدنان مجید، ذیشان احمد)
جواب :- حدیث شریف کی رو سےجو شخصاچھی طرح وضو کرے پھر مسجد کی طرف جائے اور وہاں پہنچ کر معلوم ہو کہ جماعت ہوچکی ہے تو بھی اس کو جماعت کی نماز کا ثواب ملتا ہے اور اس کے اجر وثواب میں کوئی کمی نہیں کی جاتی۔( البحر الرائق ،باب الامامۃ : 1/606۔ ردالمحتار علی الدر: 1/555)