دوران عدت نکاح فاسد ہے
سوال :- بیٹا اپنی بیوی کو خلع دینا نہیں چاہتا تھا مگرکچھ حالات کی وجہ سے اس نےخلع دے دیا۔بیوی نے خلع لینے کے فورا بعد عدت بھی نہیں گزاری اورایک دوسرے شخص سے نکاح کرلیا، اس نکاح کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ۔( محمد حسن بلوچ)
جواب :- عدت ختم ہونے سے پہلے دوسرے مرد سے نکاح فاسد ہے ۔ دونوں پر فی الفور جدائی لازم ہے اورشوہر کو چاہیے کہ وہ زبان سے بھی علیحدگی کے الفاظ استعمال کرکے بیوی کو جدا کردے۔ ( سورۃ البقرۃ : 228۔ مجمع الانہر ، کتاب الطلاق ، باب العدۃ : 1/ 464۔ فتاویٰ عالمگیری 1/ 526 )