اہل کتاب عورت سے مسلمان کا نکاح



سوال:۔  آج کے  نیوز پیپر میں آپ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ غیر مسلم سے زیادہ تعلقات نہیں رکھنے چاہیے،  کبھی کبھی کھانے پینے میں کوئی حرج نہیں، ایک اور مسئلہ میں رہنمائی کریں کہ غیر مسلم سے شادی کے بارے میں  کیا احکامات  ہیں؟ ( عاطف علی ، گوجرانوالہ)
 
جواب:۔    مسلمان عورت کا کسی  غیر مسلم مرد سے  نہیں ہوسکتا خواہ  وہ مرد کتابی (یہودی یا عیسائی)  ہی کیوں نہ ہو جب کہ  مسلمان مرد کا نکاح مسلمان عورت سمیت کسی کتابیہ سے بھی جائز ہے مگر کتابیہ کے علاوہ کسی اورغیر مسلمہسے درست نہیں  اورکتابیہ سے نکاح  بھی اس صورت میں درست ہے جب کہ وہ اصلا کتابیہ ہو اوراپنے دین پر عقیدے کی حدتک یقین رکھتی ہو،اگر چہ عمل میں خلاف ورزی کرتی ہو۔ان دوشرطوں کے ساتھ کسی اہل کتاب عورت سے مسلمان کانکاح جائز ہے مگر بہت سارے مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے بہترپھربھی نہیں ہے۔ملاحظہ کیجیے سورہ بقرہ آیت نمبر۲۲۱ اوربدائع الصنائع ۲؍۲۲۱