دوران نماز اذان کا جواب دینا
سوال :- دوران نماز کسی مسجد کی اذان آئے تو اس کے جواب میں کوئی لفظ منہ سے نکل جائے یا محمد رسول اللہ کے نام پر درود پڑھ لے تو کیا حکم ہے ؟( عدنان اینڈ ذیشان اسلام آباد)
جواب :۔درود شریف تو افضل عبادت ہے اورنمازمیں درود پڑھنے کاحکم بھی ہے مگر اذان کے جواب میں درودپڑھا یا کسی نےآں حضرتﷺ کا نام نامی لیا اورجواب میں نمازی نے درود پڑھ لیا تواس پہلو سے کہ نمازی نے کلام کرلیا ہے اس کی نمازفاسد ہوجائے گی۔نماز میں کلام کی ممانعت کی وجہ سے کسی غم کی خبر پر اناللہ کہنا اورسلام کا جواب دینا وغیرہ بھی جائز نہیں ۔