نابالغ کا خطبہ جمع دینا
سوال: نابالغ لڑکاجو نماز کے مسائل جانتا ہو وہ جمعے کا خطبہ دےسکتا ہے یا نہیں؟ اگر وہ جمعہ نہ پڑھائے بلکہ جمعہ کوئی اور شخص پڑھائے تو کیا اس طرح جائز ہے کہ خطبہ ایک آدمی دے اور نما زدوسراپڑھائے (عتیق قصور)
جواب:۔افضل یہ ہے کہ جوشخص خطبہ دے وہی نماز پڑھائے لیکن اگرکوئی بالغ شخص خطبہ دینے والا نہ ہویا ہو مگرخطبہ نہ دے سکتا ہوتو نابالغ اگرسمجھدار ہو اور وہ خطبہ دے دےاور بالغ شخص نماز پڑھادے توجائز ہے۔(البحرالرائق:2/258ط:رشیدیہ)