تلاوت کے بعد کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا



سوال :۔میں حسب  روایت وعادت  کھانے سے پہلے ہاتھ دھوتا ہوں ،  یوں صبح تلاوت قرآن مجید کے بعد ناشتے سے پہلے بھی ہاتھ دھوتا ہوں، کیا یہ بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے؟َ ( نعیم الرحمن ، لاہور)
 
جواب:  کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا مسنون ہے، لہذا  قرآن مجید کی تلاوت کے بعد بھی  اگر کھانے یا ناشتےکا ارادہ ہو تو اس پہلے بھی ہاتھ دھونا مسنون ہے،  یہ بے ادبی کے زمرے میں نہیں آتا۔ سنن الترمذي ت شاكر (4 / 281)