عید ،قربانی اورحج کی فرضیت کیسے ہوئی



سوال :۔عیدالاضحیٰ پر تین چیزیں ہیں : اول دو رکعت نماز۔ دوئم قربانی۔ اور سوئم حج۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ تینوں چیزیں عہدِ نبوی ﷺ میں کب کب فرض یا واجب ہوئیں ؟یہ تینوں اکھٹی کیسے ہوئیں؟(محمد منیر شاکر،بہاولنگر)
 
جواب: 9 ذی الحجہ سن  2 ہجری   کو رسول اللہ ﷺ غزوۃ السویق سے واپس  تشریف لائے،  اور اگلے دن 10 ذی  الحجۃ کو  دو رکعت نماز عید ادا فرمائی  اور دو مینڈھے قربان کئے،  اور مسلمانوں کو قربانی کا حکم دیا ، مسلمانوں کی یہ پہلی عید تھی،  اور حج کی فرضیت  سن 9 ہجری میں  حج کی فرضیت نازل ہوئی ، اس سال آپﷺ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو امیر حج بنا کر روانہ کیا ، اور سن 10 ہجری میں  آپ  ﷺ نے خود حج ادا کیا۔ (سیرت المصطفیٰ، 2/178، و 2/589، ط؛ خلیل)