قسم کے لیے الفاظ قسم کی ادائیگی ضروری ہے



سوال:۔   میرا سوال   یہ ہے کہ  میں یونی ورسٹی میں  پڑھتی تھی،   ایک لڑکا مجھے تنگ کرتا تھا مجھے اس سےڈر لگتا  تھا،  مجھے اپنی جان کا خوف تھا، میں کسی لڑکے سے  کسی کام سے متعلق بات کرتی تو  وہ مجھے دھمکی دیتا  کہ میں اس لڑکے کو ماردوں گا، ایک دن ایک لڑکے کو  میں سوال سمجھا رہی تھی تو اس نے دیکھ لیا تو کہاکہ قرآن پر ہاتھ  رکھ کر قسم کھاؤ کہ تمھارا اس سے  کوئی تعلق نہیں ،( حالاں کہ واقعۃ میرا اس سے کسی قسم کا تعلق نہیں تھا )  تو میں نے    ناپاکی کی حالت میں  قرآن پر ہاتھ کااشارے  کرکے کہا  میری اس  لڑکے سے کوئی  بات چیت نہیں ہےاور بعد میں بھی نہیں ہوگی،اس کے بعد سے میں نے اس لڑکے سے بات بھی نہیں کی،  اب میں اسے شادی کا پیغام بھیج سکتی ہوں کیوں وہ اچھا لڑکا ہے، اور کیا میرے اوپر  کفارہ آئے گا؟ (مریم رفیق، لاہور)
 
جواب: ۔زبان سے قسم کے الفاظ اداکیے بغیر محض قرآن کریم کو ہاتھ لگانے سے یااشارہ کرنے سےقسم تو نہ ہوئی اوراب اس کی خلاف ورزی سے کسی قسم کا کفارہ بھی لازم نہیں  البتہ اگرناپاکی کی حالت میں قرآن کرین کو چھوا ہوتو اس پر توبہ واستغفار کیجیے۔
شامی : (3 / 704)