گزشتہ زکوۃ کی ادائیگی کاطریقہ



سوال:۔ اگر کسی کے پاس کچھ زیور ہو  اوراس پر واجب زکوٰۃ ہو مگر وہ بیس سالوں  تک اس پر زکوٰۃ نہ دے اور  اب ادا کرنا چاہےتو کیا اب کے وقت کی مالیت کا اعتبار کیا جائے گا، یا بیس سالوں میں  جو سونے کی مالیت رہی ہے اس کا اعتبار کیا جائے گا؟ (بلال)
 
جواب:  ۔سونے کی موجودہ مالیت کا اعتبار کیا جائے گا اور گزشتہ ہر سال کے بدلے زیور کا چالیسواں حصہ نکالے اور اسے اگلے سال سے منہا کرتا جائے  مثلا زیور کی مالیت چالیس ہزار روپے ہواورایک سال  کے بدلے ایک ہزار روپے زکوۃ دی تو اگلے سال  کے بدلےانتالیس ہزار کا چالیسواں حصہ زکوۃ میں اداکرے۔ اگر چند سالوں کی زکوٰۃ  نکالنے کے بعد زیور نصاب سے کم  رہ جائے توپھر اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کرنی پڑے گی۔بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2 / 22)