مہر کامطالبہ کس سے ہوگا
سوال:۔ میری شادی میں میرا حقِ مہر 100000 تھا ، مجھے زیور اس حقِ مہر میں پہنایا گیا جو ایک لاکھ کی مالیت سے کم تھا، دو مہینے کے بعد جو سب سے ہیوی زیور چوڑیاں تھیں وہ میرے سسرال والوں نے جھوٹ بول کر میرے سے لے لیں، مجھے بتائیں کہ میں اپنا حق کس سے وصول کروں؟ اس کا گناہ کس کو ہوگا ، میرے شوہر کو یا میرے سسرال والوں کو؟(اہلیہ عامر قریشی)
جواب: زیور کی مالیت کے بقدر تو حق مہر ادا ہوگیا، باقی رقم کا مطالبہ شوہر سے کیا جاسکتا ہے،زیور جس نے لیا ہے وہی گناہ گار ہے اور اسی سے مطالبہ کیا جائے گا ۔