جمعہ کی قضاظہر پڑھ کر ہوگی
سوال :۔جمعہ کی نماز اگر چھوٹ جائے تو قضاء کیا پڑھیں گے؟ ظہر کی نماز مطلب فرض پڑھیں گے یا سنت کی قضاء پڑھیں گے؟ میں نیت کرتا ہوں چار رکعت سنت قضاء یا جو بھی نیت کا طریقہ ہو بتادیں؟
جواب:۔جمعہ کی نماز اگر قضا ہوجائے تو ظہر کی قضا کریں گے۔سنتوں کی قضا کی ضرورت نہیں ہوگی۔نیت اس طرح کریں گے کہ فلاں دن کی ظہر کی نماز کی قضاکرتا ہوں۔