جمعہ کی اذان ثانی کا جواب



سوال:۔  جمعہ کی دوسری اذان کا جواب واجب ہے ، کوئی کہتا ہے جواب نہیں دینا چاہیے، رہنمائی فرمادیں، (قاضی جمشید عالم)
 
جواب : جمعہ کی اذان ثانی کا دل    ہی دل میں جواب  دیں اور دل ہی میں دعاء پڑھ لیں ،  زبان سے نہ اذان کا جواب دیں اور نہ دعاء پڑھیں۔(رد المحتار) (1 / 399)